تاثیر،۱۴ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )
مرکز نالج سٹی میں میں وقع عظیم لائبریری کے لئے کتابوں کے جمع کرنے کا باضابطہ آغاز تریوندرم پورم ضلع کے ایم موسیٰ مولوی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔واضح رہے کہ نالج سٹی کلچرل سینٹر اور شریعہ سٹی کے قریب لائبریری کے تقریبا ۵۰؍ہزار مربع فٹ کی سہ منزلہ عمارت زیر تعمیر ہے ۔اس سلسلہ میں معاشرہ کے مختلف افراد کی جانب سے کتابیں جمع کی جارہی ہیں ۔ڈاکٹر محمد عبدالحکیم ازہری کے مطابق لائبریری مختلف نوعیت کی حامل ہوگی ۔ جس میں اہم موضوعات ورسائل کے لئے الگ الگ سیکشن ہونگے ۔یہ لائبریری عالمی سطح پر آن لائن کتابوں کی سہولیت بھی فرام کرے گی ۔اس موقع پر ڈاکٹر ازہری نے کتابوں کے اسپانسر پر لائبریری کی مفت رکنیت کا بھی اعلان کیا ۔ڈاکٹر ازہری نے کہاکہ کسی بھی قوم کو کسی بھی میدان میں عملی تجربات سے قبل نظریات اور اصول چاہئے جن کی حفاظت وترویج گاہیں لائبریریز ہوتی ہیں ۔یہ علم وفکر اور تعلیم وتعلم کا مظہر وعظیم سرمایہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ لائبریری قوموں کی زندگی میں بڑی اہمیت کی حامل ہوا کرتی ہے ۔
کالی کٹ نالج سٹی میں لائبریری کے لئے جامع الفتوح چیف امام ڈاکٹرمحمد عبدلحکیم ازہری کو کتا بوں کا ذخیرہ پیش کرتے ہوئے مولوی ایم موسی

