تاثیر،۱۴ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 14 اپریل:۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوارکے روز بہار کے جموئی اوربانکا میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ ان دو لوک سبھا حلقوں سے مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی جلسوں میں انہوں نے ا?ر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان پر طنز کیا اور کہا کہ جو لوگ خود ضمانت پر ہیں، کیا وہ مودی جی کو جیل بھیجیں گے؟ انہوں نے کہا کہ ا?ر جے ڈی کااتحاداس حد تک بڑھ گیا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ اگر ہماری حکومت بنی تو وہ پی ایم مودی کو جیل میں ڈال دیں گے۔ کس نے ماں کا دودھ پیا ہے جو مودی جی کو جیل ڈالیں گے؟
جموئی لوک سبھا حلقہ کے شری کرشنا سنگھ اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ عام میں این ڈی اے سے ایل جے پی (رام بلاس )پارٹی کے امیدوار ارون بھارتی کے حق میں ووٹ مانگتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چراغ پاسوان این ڈی اے کی پچ کے رن ہٹر ہیں۔ چراغ پاسوان میں ضرورت کے مطابق زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی صلاحیت ہے۔ ا?ج مجھے پورا یقین ہے کہ رام ولاس پاسوان جی کا خواب ضرور پورا ہوگا۔ جموئی میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد راج ناتھ سنگھ بانکا روانہ ہو گئے۔انہوں نے دوپہر 2.30 بجے بانکا کے شمبھو گنج کے ہائی اسکول گراو?نڈ میں دوسرے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ این ڈی اے نے جے ڈی یو کے گردھاری یادو کو بانکا لوک سبھا سیٹ سے دوسرے مرحلے کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں تیجسوی یادو کے مچھلی کھانے پر کہا کہ ا?پ جو چاہیں کھا سکتے ہیں لیکن دکھانے کی کیا ضرورت ہے؟ میں لالو یادو سے کہوں گا کہ ایسے لوگوں کا خیال رکھیں۔ بانکا میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد وزیر دفاع دیوگھر کے راستے دہلی روانہ ہوئے۔

