تاثیر،۱۵ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ، 15 اپریل : ہندوستانی محکمہ موسمیات نے ممبئی اور پڑوسی اضلاع تھانے اور رائے گڑھ میں پیر اور منگل یعنی دو دنوں کے لئے شدیدگرمی کی لہر کا انتباہ دیا ہے۔آج پیر کو ممبئی میں کو شدید گرم موسم دیکھنے میں آیا۔محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ تینوں اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات ممبئی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ممبئی کے ساتھ ساتھ رائے گڑھ اور تھانے اضلاع کے لیے پیر اور منگل کے لیے شدیدگرمی کی لہر کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔عہدیدار نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ممبئی کی شہری انتظامیہ نے پہلے ہی لوگوں کے لیے اس گرمی کے موسم میں ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

