تاثیر ۲۲ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
میرٹھ، 22 اگست: برہم پوری تھانہ علاقہ کے گنیش پوری میں ایک ٹھیلی والے کو پیٹنے کے خلاف احتجاج کرنے پر ایک فرقہ کے نوجوانوں نے دوسرے فرقے کے نوجوان کی بری طرح پٹائی کردی ۔ اس واقعہ پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی لیڈروں نے بدھ کی دیر رات تھانے میں ہنگامہ کیا۔
گنیش پوری میں ٹکی -چاٹ کی ٹھیلی لگانے والے ایک نوجوان کا بدھ کی رات دیر گئے جاوید کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ جاوید نے اپنے ساتھیوں کو بلایا اورٹھیلی والے نوجوان کو بری طرح پیٹ دیا۔ گنیش پوری گلی نمبر چار کے رہنے والے دیپک نے ٹھیلی والے کی پٹائی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس پر جاوید نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دیپک کی بھی بری طرح سے پٹائی کر دی ۔ اس حوالے سے دونوں فرقے کے لوگ آمنے سامنے آگئے۔