آئی پی یونیورسٹی کے بی ایس سی- ایم ایس سی ڈوئل ڈگری پروگرام کی آف لائن کونسلنگ 11 ستمبر کو

تاثیر  ۷  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 07 ستمبر: گرو گوبند سنگھ اندر پرستھ یونیورسٹی کے ڈوئل ڈگری پروگرام کی آف لائن کونسلنگ 11 ستمبر کودوارکا کیمپس میں منعقد کی جائے گی ۔ کونسلنگ کے دن ہی دستاویز کی تصدیق کے بعد رینک کے مطابق سیٹوں کا الاٹمنٹ بھی کر دیا جائے گا ۔ وہ امیدوار جنہوں نے اس پروگرام سے متعلقسی یو ای ٹی یو جی 2024 کا امتحان پاس کیا ہے اور آن لائن درخواست کی ہے ۔ درخواست گزار کو رجسٹرار کے حق میں 1,01,500 روپے کا بینک ڈرافٹ ،سی ای ٹی ایڈمٹ کارڈ ، رینک کارڈ اور چار پاس پورٹ سائز کے فوٹو لانا ضروری ہے۔ انہوں نے اس پروگرام کی کاؤنسلنگ کے لئے درخواست نہیں کی ہے وہ یونیور سٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب گوگل فارم کے ذریعہ دس ستمبر تک درخواست کر سکتے ہیں۔ یہ چار سالہ پروگرام یونیورسٹی اسکول آف بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز میں پیش کیا جاتا ہے جس میں کل 180 نشستیں دستیاب ہیں۔ فزکس، کیمسٹری اور میتھ میں 60-60 سیٹیں دستیاب ہیں۔