عید میلادالنبی کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

تاثیر  ۱۶  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ 16 ستمبر(نقیب احمد) یوم ولادت رسول کے موقع پر سماجی کارکن اور وومن ہیلتھ کلینک کے بانی ڈائریکٹر طارق انور کی نمائندگی میں صدر اسپتال کے بلڈ بینک میں رضاکارانہ خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔طارق نے کہا کہ حضرت محمدﷺ ساری دنیا کے لیے رحمت ہیں۔آج کے دور میں جہاں لوگ آپسی محبت کو بھول کر چھوٹی چھوٹی باتوں پر ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو رہے ہیں۔ایسی کوششیں انسانی محبت میں اضافہ کرے گی اور بھائی چارے کا پیغام دے گی۔خون کا عطیہ سب سے بڑا صدقہ اور نیکی ہے۔واضح ہو کہ طارق مفت ہیلتھ چیک اپ اور ادویات تقسیم کے کیمپ،شجرکاری مہم،حیض سے متعلق آگاہی،سینیٹری پیڈز کی تقسیم وغیرہ کا انعقاد کرتے رہے ہیں۔اس سے قبل بھی وہ عیدالاضحیٰ،محرم وغیرہ کے موقعوں پر خون عطیہ کیمپ لگا چکے ہیں۔معاشرے کے تئیں ان کے بہترین کام کے پیش نظر انہیں اس سال کے کلام یوتھ لیڈرشپ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔خون کا عطیہ دینے والوں میں مولانا محفوظ عالم،سماجی کارکن پرکاش ترویدی،جے ڈی یو اقلیتی ضلع صدر جہانگیر عالم منا،ان کے بیٹے رشید احمد،جمال الدین،ارشاد انصاری،معراج الدین خان،مولانا صدام حسین،مولانا اظہر القادری،محمد انور،نہال احمد، لرون دوبے وغیرہ شامل تھے۔وہیں پروگرام میں مولانا رجب القادری،قاضی شہر ولی اللہ قادری،مولانا علی حسن،سماجی کارکن منیش کمار،تنویر عالم،پرویز عالم،محمد شارق انور،آفاق عالم،جگنو انصاری،شاداب علی وغیرہ موجود تھے۔