تاثیر ۱۶ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ 16 ستمبر(نقیب احمد) بی جے پی او بی سی مورچہ کی قیادت میں لوک سبھا حزب اختلاف لیڈر راہل گاندھی کا پتلا جلایا گیا۔مورچہ کے ضلع صدر پپو چوہان کی قیادت میں بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ریزرویشن اور ملک مخالف بیانات کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر چوہان نے کہا کہ راہل سماج اور ملک کو توڑنے کا کام کرتے ہیں۔وہ جب بھی بیرون ملک جاتے ہیں بھارت مخالف بیانات دیتے ہیں۔پتلا جلانے اور احتجاجی مارچ میں جنرل سکریٹری وویک کمار سنگھ،دھرمیندر کمار ساہ،او بی سی مورچہ کے ریاستی وزیر وکاس گپتا،مہیلا مورچہ کی صدر پوجا شرما،بلونت سنگھ،سشیل کمار سنگھ،منورنجن پرساد،اوماکانت پانڈے،چندن کمار،اشوک کمار،راجہ سنگھ،راکیش کمار ساہ،سمیر جیسوال،سنجیو کمار،مراری مہتو،کرشنا پرساد سینی،وکی سریواستو،کمل شرما،رشی کمار،پروین کمار،حمید کمار،مکیش کمار وغیرہ شامل تھے۔