حکومت سماج وادی پارٹی کے غنڈوں پر شکنجہ کس رہی ہے جو بیٹیوں پر ظلم کرتے ہیں: یوگی آدتیہ ناتھ

تاثیر  ۱۹  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ایودھیا، 19 ستمبر: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو ملکی پور اسمبلی حلقہ میں ایک ہزار کروڑ کے 83 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر یوگی نے اپوزیشن پر زور دار حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کتے کی دم سیدھی نہیں ہو سکتی اسی طرح بیٹیو ں کے درندے جو سماج وادی پارٹی کے غنڈے ہیں ان کو قانون کے دائرے میں لا کر شکنجہ کسنے کی ضرورت ہے، حکومت وہی کر رہی ہے ۔
وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ ان کے (اپوزیشن) دور میں انتشار اپنے عروج پر تھا۔ آج بھی ان کے لیڈروں کو وہی دور یاد ہے۔ ہماری حکومت نے 64 ہزار ہیکٹر زمین کو سماج وادی پارٹی کے غنڈوں اور مافیا کے قبضے سے آزاد کرایا۔ جب غرغوں کی زمین پر قبضہ ہو جائے گا تو سرغنہ کو یقیناً درد ہو گا۔ یہی وجہ ہے کہ سرغنہ آج بار بار بولتا ہے