بنگالی فلم ‘بیسٹ فرینڈز’ کا گانا ریلیز

تاثیر  ۲۵  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ، 25/ ستمبر (تاثیر بیورو) بنگالی فلمی گانا ‘بیسٹ فرینڈز’ وائڈ اینگل میڈیا کے ذریعہ ریلیز کیا گیا، جسے انیربن نندی نے پروڈیوس کیا ہے، اور اس کی ہدایت کاری راجنیا رفعت نے کی ہے۔ بروز منگل 24 ستمبر کو کولکتہ پریس کلب میں منعقدہ اس تقریب میں ایف ایم ڈی میوزک لیڈر رمیش بھنڈاری، بیسٹ فرینڈز پروڈیوسر انیربن نندی، میوزک ڈائریکٹر اشوک داس، اداکارہ کیکا بنرجی، پروڈیوسر کنال ساہا، سماجی کارکن جھنتو ڈے و دیگر موجود تھے۔
‘بیسٹ فرینڈز’ ایک مکمل رومانوی فلم ہے۔  اس فلم میں چار گانے ہیں۔ گانے کو شان، کنال گنجوالا، انویشا دتہ گپتا اور سبھو جیت نے گایا ہے، جس کے بول سری ورون کے ہیں اور موسیقی اشوک داس نے دی ہے۔ اس فلم میں مووانی سرکار، پرتیک سین، سوربھ چٹرجی، سیانتانی گٹھاکرتا، بیڈشری پتی ٹنڈو اور دیگر شامل ہیں۔
بیسٹ فرینڈز نومبر کے مہینے میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔  تاہم اس فلم کا گانا ایک یا دو دن میں ایف ایم ڈی میوزک پر دستیاب ہوگا۔