تاثیر ۲۸ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ28 ستمبر : گورنمنٹ اردو لائبریری کی مجلس منتظمہ کی ایک اہم نشست آج ارشد فیروز ، چیرمین، گورنمنٹ اردو لائبریری کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ اس نشست میں گزشتہ کاروائی کی توثیق کرائی گئی ۔اس میٹنگ میں لائبریری کے ذریعہ شائع ہونے تعارف نامہ کے کی جلد دوم کی اشاعت پر غور وخوض کیا گیا اور ۔۔۔۔۔۔۔ ؎قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان سے کتابوں کی خریداری پر غور وخوض کیا گیا ۔اس اہم نشست میں گورنمنٹ اردو لائبریری ایوارڈ پر غوروخوض کیا گیا ۔لائبریری کی نئی عمارت کے لئے فرنیچر، کمپیوٹر وغیرہ کی ضرورت پر غور وخوض کیا گیا ۔ لائبریری میں ملازموں کی کمی پر بھی غور وخوض کیا گیا ۔اخبارات ، میگزین وغیرہ کی بائنڈنگ پر بھی غور و خوض کیا گیا ۔اس نشست میں مجلس منتظمہ کے ممبران پروفیسر علیم اللہ حالی ، اکبر رضا جمشید، ڈاکٹر سورج دیو سنگھ، سید شاہ مشہود احمد قادری ندوی ، ڈاکٹر انوارالہدیٰ، محمد نسیم الدین ، کے علاوہ لائبریرین پرویز عالم بھی شریک تھے ۔