تاثیر ۱ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،یکم اکتوبر:سپریم کورٹ نے تروپتی مندر کے لڈو میں جانوروں کی چربی والے گھی کے استعمال کی تحقیقات پر عارضی طور پر روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ کے تبصرے کے بعد ایس آئی ٹی کو 3 تاریخ تک اپنی جانچ روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاستی ڈی جی پی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سماعت چل رہی ہے، اس لیے اس مدت کے دوران تحقیقات کو روک دیا جائے گا۔اس سے قبل پیر کو ہوئی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مشورہ دیا تھا کہ سالیسٹر جنرل کو اس معاملے میں تعاون کرنا چاہیے اور یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ ایس آئی ٹی کی جانچ جاری رکھی جائے یا کسی آزاد ایجنسی سے تفتیش کرائی جائے۔ جسٹس بی آر گاوائی اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے یہ بھی کہا کہ جب سی ایم چندرابابو نائیڈو نے اس کیس کی تحقیقات ایس آئی ٹی کو سونپ دی تھی، تو انہیں میڈیا کے سامنے جانے کی کیا ضرورت تھی؟