تاثیر ۶ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جلال آباد،06 اکتوبر:اتوار کو پنجاب کے جلال آباد میں اکالی دل کے سینئر لیڈر اور آپ لیڈر مندیپ سنگھ برار کے درمیان جھگڑا ہوا، جس دوران اکالی لیڈر نے گولی چلائی جو آپ لیڈر کے سینے میں لگی۔ زخمی حالت میں مندیپ سنگھ کو جلال آباد کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے علاج کے لیے ڈی ایم سی لدھیانہ ریفر کر دیا۔جلال آباد کے ایم ایل اے جگدیپ کمبوج گولڈی نے الزام لگایا ہے کہ یہ گولی شرومنی اکالی دل لیڈر وردیو سنگھ مان نے چلائی تھی۔ صورت حال کا جائزہ لینے جلال آباد آئے ضلع فاضلکا کے ایس ایس پی وریندر سنگھ برار نے بتایا کہ سابق ایم پی زورا سنگھ مان کے بیٹے وردیو سنگھ نونی مان اکالی دل فیروز پور بی ڈی پی او آفس آئے اور بی ڈی او کو بتانا شروع کر دیا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔