اگر لبنان پر جارحیت جاری رہی تو مزید حملے کریں گے: حزب اللہ کی اسرائیل کو دھمکی

تاثیر  14  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بیروت،14اکتوبر:اتوار کو اسرائیل کے حیفا کے قریب ایک مرکز پر ڈرون حملے میں چار فوجیوں کی ہلاکت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ اگر لبنان میں اس کی کارروائی جاری رہی تو وہ مزید حملے کرے گا۔اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس حملے میں چار فوجی مارے گئے۔ 23 ستمبر کو جب اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا، اس کے بعد اسرائیل کے کسی فوجی مرکز پر ہونے والا یہ مہلک ترین حملہ ہے۔گروپ نے کہا، حزب اللہ کا “دشمن سے وعدہ ہے کہ اگر وہ ہمارے لوگوں کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس نے آج جنوبی حیفا میں جو کچھ دیکھا ہے وہ اس کے مقابلے میں کچھ نہیں ہے جو آئندہ آنے والا ہے۔”