میٹامورفوسس میں این ایم سی ایچ ٹیم نے کھیل کے کئی مقابلوں میں کیا شاندار مظاہرہ،حاصل کئے انعامات

تاثیر  27  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) کھیل کے اپنے میدان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نارائن میڈیکل کالج کی ٹیم نے میٹامورفوسس کے دوران منعقد ہونے والے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں مجموعی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس کے باوجود دیگر میڈیکل کالجوں کی کئی بڑی کھیلوں کی ٹیموں نے جیت کر اپنا پرچم لہرایا ہے ۔ پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کمار انشومان نے آج بتایا کہ کرکٹ میں نارائن میڈیکل کالج نے انوگرہ نارائن میڈیکل کالج گیا کو شکست دیکر ٹرافی پر قبضہ کر لیا جبکہ والی بال میں چندرونشی میڈیکل کالج پالاموں نے نارائن میڈیکل کالج اسپتال کو شکست دیکر ٹرافی پر قبضہ کر لیا، اسی طرح ڈوئٹ سونگ اور گروپ ڈانس میں ہزاری باغ میڈیکل کالج کی ٹیم فاتح رہی ۔  ثقافتی پروگرام میں نارائن میڈیکل کالج کے طلباء کی ابھینیت فیمیلی بجنس ٹیم کو پہلا، کلیوگ نے ​​دوسرا اور ہزاروں خواہشیں ایسی نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔ فیشن شو میں بھارت کی بہادر ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اسی طرح گانے کے پروگرام میں سوربھ ترویدی پہلے، ڈاکٹر سومیا دوسرے اور انشومن تیسرے نمبر پر رہے، جب کہ ڈوئٹ گانے میں ہمادری اور کیسری پہلے، سورو اور شیوانی دوسرے نمبر پر اور ارپت ، سمبھاو تیسرے نمبر پر رہے ۔ مہندی ڈرائنگ مقابلے میں نارائن میڈیکل کالج کی ہرشیتا نے کامیابی حاصل کی جبکہ ہزاری باغ میڈیکل کالج کی میوری دوسرے اور نارائن میڈیکل کالج کی خوشبو تیسرے نمبر پر رہی ۔ نارائن میڈیکل کالج نے چہرے کی پینٹنگ میں تینوں انعامات حاصل کئے جبکہ رنگولی مقابلے میں ہزاری باغ نے دوسرا مقام حاصل کیا ۔ شاعری کے پروگرام میں ہندی میں پہلا مقام اتل رنجن نے حاصل کیا، دوسرا مقام آتش کمار راج نے حاصل کیا اور تیسرا مقام پریانشو راج نے حاصل کیا جبکہ انگریزی میں انوشکا سین نے پہلا، ڈاکٹر مونا سمن نے دوسرا مقام حاصل کیا اور امن چوہان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ آج کے میٹا ٹاک کے مہمان خصوصی چانسلر گوپال نارائن سنگھ اور وائس چانسلر ڈاکٹر مہندر کمار سنگھ نے میڈیکل ایجوکیشن کے طلباء سے خطاب کیا جہاں انہوں نے طلباء کو معاشرے اور ملک کی تندہی سے خدمت کرنے کا مشورہ دیا اور اچھے شہری بننے کی رہنمائی کی ۔  پروگرام کی نظامت میٹامورفوسس کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کمار انشومان نے کی ۔ اس موقع پر تمام فیکلٹیز کے چیئرمین، میڈیکل ایجوکیشن کے سینئر اساتذہ اور طلباء موجود تھے ۔