تاثیر 02 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مظفرپور : (نزہت جہاں) عبدالوارث صاحب سابق ضلع پارشد و تعلیمی مرکز ضلعی صدر مظفرپور جناب محسن انصاری صاحب کے رہنمائی میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے سیکرٹری جناب شاہجہاں صاحب سے پریوجنا آفس راجیندر نگر میں ملاقات کر کے ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں 2459+1 زمرے کے غیر امداد یافتہ 1646 مدارس کے جانچ شدہ مثبت فائلوں کو سچیوالے بھجوانے اور امداد یافتہ کے زمرے میں شامل کرانے کا مطالبہ کیا معزز سیکرٹری صاحب نے نہایت حسن و اخلاق کے ساتھ مدارس کے اساتذہ کا خیر مقدم کیا اور اطمینان دلایا کہ 1646 زمرے کے تمام انکوائری شدہ فائلیں پروسیس میں ہیں جس کا لسٹ جلد تیار کر لیا جائے گا اور پرساسک یا چیئرمین کا سلیکشن ہوتے ہی محکمہ تعلیم کے حوالے کر دیا جائے گا جناب سکریٹری صاحب سے ملاقات کرنے کے بعد یہ بات واضح ہوئی کہ مدرسہ بورڈ میں مدت دراز سے چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے کام میں دشواریاں ہو رہی ہیں اس موقع عبدالہادی صاحب ، عامر صاحب احمد علی ، صاحب مظفرپور سے وقاری جمشید علی صاحب و نصار احمد صاحب کٹھیار سے و دیگر حضرات شامل تھے ۔