تاثیر 08 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
تل ابیب،08نومبر:اسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اس کے جھڑپ کے دوران پانچ فوجی ہلاک اور سولہ فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔تاہم اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہلاکتیں پچھلے کئی ہفتوں کے دوران ہوئی ہیں۔حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اسرائیلی شہر حیفا کے قریب ایک بحری فوجی مرکز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اس طرح کا دوسرا حملہ ہے۔ایران کے حمایت یافتہ لبنانی گروپ نے کہا کہ اس نے “اسرائیلی دشمن کے حملوں اور قتلِ عام کے جواب میں” حیفا کے شمال مغرب میں سٹیلا میریس بحری فوجی مرکز کو میزائلوں کے ایک سلسلے سے نشانہ بنایا۔