تاثیر 09 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) جس گھر سے بیٹی کے شادی کی ڈولی نکلنی تھی لیکن ایک بے غیرت بیٹے نے اپنے باپ کو ہی گولی مارکر موت کے گھاٹ اتار کر پورے رشتے کو شرمسار کر دیا، بیٹے کو پولس نے گرفتار بھی کر لیا ہے ۔ یہ واقعہ روہتاس ضلع دھرم پورہ او پی علاقے کے ہتھینی گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک بے غیرت بیٹے نے اپنے باپ کو ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ متوفی گوری شنکر نے اپنی بیٹی کی شادی کیلئے کچھ زمین بیچی تھی جسکی مخالفت انکا بیٹا ہریندر چودھری کر رہا تھا جس نے اپنے باپ کا ہی قتل کر دیا ۔ گوری شنکر کی بیٹی کی شادی جنوری کے مہینے میں ہونے والی تھی ۔ پولس نے ہریندر چودھری کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا ہے اور پولس کی نگرانی میں ہی اسکے باپ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام بھیجا اور بعد پوسٹ مارٹم لاش کو لواحقین کے حوالے کر بھی کر دیا ۔ دھرم پورہ تھانہ انچارج نے بتایا کہ قتل کا معاملہ خاندانی تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا ہے پولس مقتول کے بیٹے اور پوتے کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کر رہی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام بھیجا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے بھی کردیا ۔