تین ماہ بعد جونیئر ڈاکٹرز دوبارہ سڑکوں پرنکلے

تاثیر  09  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکاتہ، 09 نومبر: کولکاتہ میں جونیئر ڈاکٹروں نے ایک بار پھر انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تین ماہ قبل آر جی کر میڈیکل کالج کے ڈاکٹر کی موت کے معاملے میں اب تک کوئی فیصلہ کن کارروائی نہ ہونے سے ڈاکٹروں میں غصہ ہے۔ قصورواروں کو سزا دینے اور اس معاملے کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کالج چوک سے دھرمتلہ تک ایک ریلی نکالی گئی۔