تاثیر 27 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 27 نومبر: اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں تشدد کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے اپنے پرانے رویہ کے مطابق سخت رویہ اپنانے کا اعلان کیا ہے۔حکومت نے پتھراؤ میں ملوث دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پتھراؤ کرنے والوں اور تشدد میں ملوث ملزمان کے پوسٹر عوامی مقامات پر لگائے جائیں گے تاکہ عوام میں ان کی شناخت ظاہر ہو اور انہیں پکڑنے میں مدد ملے۔
سنبھل میں 24 نومبر کو جامع مسجد کے سروے کے دوران مظاہرین پر پولیس کی لاٹھی کے بعد برپا ہنگامہ آرائی میں اب تک پانچ مسلم نوجوانوں کی موت ہو چکی ہے