امید ہے لبنان کے بعد غزہ میں بھی جنگ بندی ہوگی: قطر

تاثیر  28  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دوحہ ،28نومبر:اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ بدھ 27 نومبر کو نافذ العمل ہوا اور امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثوں کے ساتھ مزید کوششیں کرنے کا اعلان کیا تو اس پر قطر کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اپنے ملک کی جانب سے امید ظاہر کی ہے کہ لبنان میں جنگ بندی غزہ تک پھیل جائے گی۔
قاہرہ میں مصری فریق کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے خطے کی صورتحال کے حوالے سے مشترکہ عرب وزن تیار کرنے کے حوالے سے مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے انسانی ہمدردی کے شعبے میں تعاون کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ خاص طور پر غزہ بگڑتی ہوئی صورتحال کی روشنی میں میں انسانی ہمدردی کے شعبہ میں تعاون پر زور دیا گیا۔