جھارکھنڈ میں 2 دسمبر تک مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

تاثیر  28  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 28 نومبر: جھارکھنڈ کے بیشتر اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت میں مسلسل کمی ہورہی ہے جس کی وجہ سے ریاست میں سردی بڑھ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دسمبر تک آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی اور دیگر اضلاع میں اگلے 3 دنوں تک موسم کا مزاج بدلا رہے گا۔ ایک طرف جہاں چند دنوں سے دوپہر کے وقت تیزدھوپ کھل رہی تھی وہیں دوسری طرف اب دوپہر کے وقت آسمان پر جزوی بادل چھائے نظر آرہے ہیں۔ حالانکہ بارش نہیں ہو رہی ہے لیکن جزوی طور پر ابر آلود آسمان کی وجہ سے لوگ سردی محسوس کر رہے ہیں۔