چھتیس گڑھ میں سیکورٹی دستوں نے 7 نکسلیوں کو ہلاک کیا

تاثیر  12  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دنتے واڑہ، 12 دسمبر: جمعرات کو، چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع کے دنتے واڑہ اور جنوبی ابوجھماد علاقے میں سیکورٹی دستوں نے 7 نکسلیوں کو مار گرایا۔ تمام نکسلیوں کی لاشیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ بستر کے آئی جی سندرراج پی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک مشترکہ آپریشن ہے، جس میں تمام فورسز نے مل کر نکسلیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اس دوران ان کے پاس سے کئی خودکار ہتھیار اور نکسلائیٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ انکاؤنٹر ابھی جاری ہے۔ یہ کارروائی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ بستر سے پہلے کی گئی ہے۔