وزیراعلیٰ نے’ 109 مفت ادویات کی گاڑیوں‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

تاثیر  12  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 12 دسمبر: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج ایک انے مارگ سے محکمہ صحت کی مفت ادویات کی گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ان گاڑیوں کے ذریعے مفت ادویات کی تقسیم اور صحت کی خدمات میں مزید بہتری آئے گی۔ کل ’109 مفت ادویات‘(109مفت اوشدھی واہن) کی گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈیولپمنٹ کمشنر وایڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ صحت پرتیے امرت نے وزیر اعلیٰ کو سبز پودا پیش کر کے ان کا خیرمقدم کیا۔ریاستی حکومت نے طبی خدمات سماج کے سب سے غریب اور محروم طبقہ تک پہنچانے کے مقصد سے ایک تاریخی پہل کرتے ہوئے دواؤں کی سپلائی چین کو مضبوط اور ہموار کرنے کے لیے ’مفت ادویات کی گاڑی‘ کا ا?غاز کیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ریاست کے تمام سرکاری صحت کے اداروں بالخصوص دور دراز علاقوں میں واقع سرکاری اسپتالوں اور مراکز صحت کو ادویات کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانا ہے تاکہ کوئی بھی شہری دواؤں کی عدم دستیابی کی وجہ سے صحت کے فوائد سے محروم نہ رہے۔ حکومت کی یہ کوشش ہر شہری بالخصوص غریب اور محروم طبقے کو صحت کی بہتر خدمات فراہم کرنے کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔