وزیر اعظم کے ساتھ ‘ ریکشا پہ چرچا’ کے لئے 2.79 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے رجسٹریشن کرایا

تاثیر  09  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 9 جنوری (ہ س)۔ ‘پریکشا پہ چرچا’ (پی پی سی)-2025 کے لیے رجسٹریشن کا عمل، جو وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک اہم اقدام ہے، طالب علموں کے امتحان سے متعلق دباؤ کو جشن کے ماحول میں بدلنے کے لیے، زوروں پر ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اب تک 2.79 کروڑ سے زیادہ طلباء￿ ، والدین اور اساتذہ نے رجسٹریشن کرایا ہے، جس سے یہ ایک ملک گیر تحریک بن گئی ہے۔
وزارت تعلیم نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم مودی کی اہم پہل ‘پریکشا پہ چرچا’ امتحان سے متعلق تناؤ کو جشن میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ملک گیر تحریک کے طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔ پی پی سی کے 8ویں ایڈیشن نے ہندوستان اور بیرون ملک سے طلباء￿ ، اساتذہ اور والدین کی 2.79 کروڑ سے زیادہ رجسٹریشن کے ساتھ ایک بے مثال کارنامہ انجام دیا ہے۔ یہ قابل ذکر ردعمل ایک حقیقی عوامی تحریک کے طور پر پروگرام کی بڑھتی ہوئی گونج کو واضح کرتا ہے۔