تاثیر 09 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 9 جنوری : کانگریس نے جی ایس ٹی کے معاملے پر مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور گجرات کے ریاستی صدر شکتی سنگھ گوہل نے آج کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت ملک میں جی ایس ٹی کے ذریعے عام آدمی کی جیب لوٹ رہی ہے اور سرمایہ داروں کو امیر بنا رہی ہے۔
جمعرات کو دہلی پردیش کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں شکتی سنگھ گوہل نے جی ایس ٹی کو ایک ایسا ٹیکس قرار دیا جو عام لوگوں کو خوفزدہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو ایم ایس پی دینے کے اپنے وعدے کو بھول گئی ہے اور کپاس پیدا کرنے والوں سے کپاس پر ایڈوانس جی ایس ٹی وصول کر رہی ہے۔ ٹریکٹر اور دیگر کئی آلات اور کیڑے مار ادویات پر 28 فیصد تک جی ایس ٹی لگایا جا رہا ہے اور اڈانی جیسے صنعتی گھرانوں کو ناجائز فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔