جنتا دربار میں درجنوں معاملے کا نمٹارہ

تاثیر  11  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ارریہ ، 11 جنوری :ضلع انتظامیہ کی ہدایات پر ماہ کے دوسرے ہفتہ کو زمینی تنازعات کے تصفیہ کے سلسلے میں ضلع کے تمام تھانوں اور آؤٹ پوسٹوں میں جنتا دربار کا انعقاد کیا گیا۔
جنتا دربار میں تھانہ میں منعقدہ جنتا دربار میں زونل آفس کے سرکل انسپکٹراور ملازمین کے علاوہ پولیس افسران نے شرکت کی اور ضلع بھر میں درجنوں مقدمات کو فریقین کے درمیان باہمی اتفاق کی بنیاد پر حل کیا گیا۔ٹاؤن تھانہ انچارج منیش کمار رجک نے زونل آفس کے اہلکاروں کے ساتھ زمین کے تنازعہ سے متعلق کاغذات کی جانچ پڑتال اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد معاملات کو باہمی رضامندی کی بنیاد پر نمٹایاگیا۔