تاثیر 11 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
رانچی،11جنوری:ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا قطب الدین رضوی نے کہا ہے کہ اس وقت معاشرے میں بہت سی خرابیاں درآئی ہیں، جن کی وجہ سے جہاں معاشرے کی ترقی رکی ہوئی ہے وہیں لوگوں کے روزگار، دماغ، دل، صحت، تہذیب وتمدن، تعلیمات، اقتصادیات، سماجیات، سیاسیات اور پورے خاندان پر بہت زیادہ منفی اثرات، مرتب ہورہے ہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر طویل عرصے تک جنگ لڑتے رہتے ہیں۔ ایک طرف اخوت ومساوات، اتحادواتفاق کا فقدان نظر آتا ہے وہیں صداقت، روحانیت، ہم آہنگی اور فکروعمل دور ہو چکے ہیں۔ ناظم اعلیٰ نے کہاکہ گزرا ہوا وقت واپس نہیں آسکتا، مستقبل میں بچے دنوں کو صاف ستھرا اور بہتر طریقے سے گزارنے کے لیے عزم و حوصلے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خاص طور پر نوجوانوں اور نئی نسلوں سے کہا ہے کہ معاشرے اور ملک کی خوشحالی آپ پر منحصر ہے۔