نوادہ میں کار سے کثیر مقدار میں شراب برآمد ، شوہر۔ اہلیہ گرفتار

تاثیر 02  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نوادہ ، 2 فروری: بہار کے ڈی جی پی کی طرف سے پریس اور پولیس والی گاڑیوں کی خصوصی چیکنگ کے احکامات کی کے تحت تحقیقات کے دوران اتوار کے روز نوادہ ضلع میں ’پریس‘ لکھی ایک کار سے کثیر مقدار میں غیر ملکی شراب برا?مد ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ کار کے ساتھ اس میں سوار میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
نوادہ ضلع کے گووند پور تھانہ کی پولیس نے ایک میاں بیوی کو غیر قانونی شراب کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی ٹیم گاڑیوں کی جانچ کر رہی تھی، تبھی جھارکھنڈ کی طرف سے آرہی ویگنار کار پر شوہر اہلیہ نوادہ کی طرف جارہے تھے۔ تبھی ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نرنجن کمار نے گاڑی کی تلاشی شروع کی تو کار سوار نے دھمکی دی کہ یہ پریس گاڑی ہے اس کے بعد بھی جب ایکسائز پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو کچھ چیزیں برآمد ہوئیں ڈکی سیکثیر مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد ہوئی جس کے بعد ایکسائز پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار میاں بیوی نالندہ ضلع کے دیپ نگر تھانہ علاقہ کے سپاہی گاوں رہائشی رتیش کمار اور اہلیہ بے بی دیوی ہے۔ محکمہ ایکسائز کے سب انسپکٹر نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے بھی اطلاع ملی تھی۔ لیکن یہ شراب فروش فرار ہوگئے تھے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ضبط شدہ شراب کی کل مقدار 41.875 لیٹر ہے۔ آج اس نے کئی مافیا کے نام بھی لیے ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔