اننت امبانی کا ’ونتارا ‘باوقار قومی ’ پرانی متر‘ ایوارڈ سے سرفراز

تاثیر 27  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جام نگر (گجرات(، 27 فروری، 2025 ۔اننت امبانی کے ونتارا کو حکومت ہند کی جانب سے ’ کارپوریٹ‘ زمرے کے تحت جانوروں کی فلاح و بہبود میں ہندوستان کا سب سے بڑا اعزاز  ’رانی متر‘ قومی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ رادھے کرشنا مندر ہاتھی ویلفیئر ٹرسٹ (RKTEWT) کی غیر معمولی شراکت کے لیے دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں حکومت ہند کے ماہی پروری، جانوروں کی پرورش اور ڈیری کے وزیر مملکت نے دیا۔
بتاتے چلیں کہ ونتارا ایک تنظیم ہے جو ہاتھیوں کے بچاؤ، علاج اور زندگی بھر کی دیکھ بھال کے لیے وقف ہے۔ 998 ایکڑ پر پھیلے اس ونتارا سینٹر میں 240 سے زیادہ بچائے گئے ہاتھی موجود ہیں۔ اس میں سرکس کے 30 ہاتھی، لکڑی کی صنعت کے 100 سے زیادہ ہاتھی اور سواری اور سڑک پر بھیک مانگنے جیسی زیادتیوں سے بچائے گئے دوسرے ہاتھی شامل ہیں۔ یہ ہاتھی، جنہیں نظرانداز اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا، ونتارا میں عالمی معیار کے ویٹرنری علاج اور دیکھ بھال حاصل کرتے ہیں۔ ونتارا میں ہاتھیوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ہسپتال بھی ہے۔ ہاتھیوں کے لیے تالاب اور جاکوزی جیسی سہولیات بھی موجود ہیں۔
ونتارا کے سی ای او ویوان کارنی نے یہ اعزاز قبول کرتے ہوئے کہا، “یہ ایوارڈ ان بے شمار افراد کو خراج تحسین ہے جنہوں نے ہندوستان کے جانوروں کی حفاظت اور ان کی دیکھ بھال کے لیے اپنی زندگیاں وقف کی ہیں۔ ونتارا میں، جانوروں کی خدمت کرنا صرف ایک فرض نہیں ہے ۔ یہ ہمارا دھرم اور خدمت ہے۔ ہم ہندوستان کی آنے والی نسلوں کے حیاتیاتی مشن کے لیے انتھک محنت کرتے رہیں گے۔
کارپوریٹ زمرہ میں پرانی متر ایوارڈ کارپوریشنوں، عوامی اداروں، سرکاری اداروں اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کو جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کردہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) فنڈز سمیت جانوروں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کے لیے پچھلے پانچ سالوں میں ان کی مسلسل شراکت کے لیے دیا جاتا ہے۔
ونتارا ہاتھیوں کی ایمبولینسوں کا سب سے بڑا بیڑا بھی چلاتا ہے  ۔ ان میں 75 کسٹم ۔ انجینئرڈ وہیکل ہیں، جس میں ہائیڈرولک  لفٹ، ربر میٹ فلورنگ، پانی کے کُنڈ، شاور اور کیئر ٹینکر کیبن ہے، جو بچائے گئے ہاتھیوں کیلئے ایک جگہ سے دوسری جگہ محفوظ طریقے سے لے جاتے ہیں۔