خلائی شعبے میں نجی شرکت کی حوصلہ افزائی  پر زور

تاثیر 20  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 20 مارچ :مرکزی حکومت نے خلائی شعبے میں نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ خلائی شعبے کو غیر سرکاری اداروں (این جی ای) کو مکمل خلائی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کی اجازت دینے کے لیے آزاد کیا گیا ہے۔
یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی، ایٹمی توانائی اور خلائی محکمہ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ آتھرائزیشن سنٹر کا قیام این جی ای سرگرمیوں کو فروغ دینے، ان کو فعال کرنے، اجازت دینے اور نگرانی کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انڈین اسپیس پالیسی – 2023، معیارات، رہنما خطوط اور طریقہ کار (این جی ای) اور ایف ڈی آئی پالیسی ریگولیٹری وضاحت کو یقینی بنانے اور فروغ پزیر خلائی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے قائم کی گئی تھی۔ اسپیس میں اسٹارٹ اپس اور این جی ای کو سپورٹ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی ایڈاپشن فنڈ (ٹی اے ایف)، سیڈ فنڈ، پرائسنگ سپورٹ، مینٹرشپ اور ٹیکنیکل لیب جیسی مختلف اسکیمیں نافذ کی جارہی ہیں، این جی ای کے ساتھ 78 ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں اور 31 دسمبر 2024 تک 72 اجازت نامے جاری کیے جاچکے ہیں۔