بجٹ اجلاس: حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان زبردست مباحثہ

تاثیر 20  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 20 مارچ:بہار قانون ساز کونسل میں ریاست میں جمعرات کے روز ریاست میں بڑھتے جرائم کو لے کر حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان زبردست بحث ہوئی۔ اپوزیشن ارکان ہنگامہ کرتے ہوئے ویل میں پہنچ گئے اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی شروع کرنے لگے۔ برسراقتدار پارٹی کی طرف سے لالو-رابڑی کی حکمرانی کو لے کر ا?ر جے ڈی پر بھی سخت حملہ کیا۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کھڑے ہو کر رابڑی دیوی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کی حکومت میں کیا۔ کیا ہوتا تھا یہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔ جب خود ( لالو یادو) جیل گئے تو اقتدار انہیں (رابڑی )کے حوالے کر دیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ آپ لوگ بیٹھ جائے ، کسی کا قتل ہوا ہے تو اس کی جانچ ہوگی۔ ایک ایک چیز کے بارے میں ہم لوگ آج ہی معلومات لیتے ہیں۔ نتیش کمار نے کہا کہ یہ لوگ (رابڑی دیوی۔ لالو یادو) کبھی کچھ نہیں کئے ہیں۔ یہ لوگ کوئی کام نہیں کئے تھے؟ سب کام ہم لوگوں نے کیا ہے۔ آپ لوگوں کے بولنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ آپ لوگ آج تک کوئی کام نہیں کئے ہیں۔ آپ لوگ بول کر تشہیر کرنا چاہتے ہیں۔ آج تک کوئی کام نہیں کئے ہیں۔ ہم لوگ کسی کو بچائے نہیں ہیں۔ پہلے کتنا ہندو۔ مسلم میں لڑا ہوتی تھی۔ جب سے ہم آئے ہیں سب ٹھیک ہے۔ جیسے ہی دیکھا کہ گڑ بڑ کر رہے ہیں تو ہٹا دیا۔ اب ہم کہیں جائیں گے۔ آپ کے شوہر ہٹے تو آپ بن گئے۔ صرف گھر کے لوگ کو عہدہ دیا جارہا ہے۔