تاثیر 22 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
شیخ پورہ،22اپریل: بہار میں 42 ڈگری درجہ حرارت اور گرمی کی لہر کے درمیان ایک چونکا دینے والا منظر دیکھنے کو ملا۔ شیخ پورہ کے بلرام آنند نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 20 سالوں میں اتنی گرمی میں ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا۔ منگل کے روزسڑکوں پر دھند چھائی رہی۔ حد نگاہ صرف 20 میٹر تھی۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے بہار میں پھر سردی شروع ہو گئی ہے۔اپریل کی گرمی میں ایسی دھند کی ایک سائنسی وجہ ہے۔ دھند کا مطلب یہ نہیں کہ سردیوں کا موسم آگیا ہے۔ ضلع کے فرپار اریاری بلاک واقع موسمیاتی مرکز کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ پوری طرح سے دھند نہیں ہے۔ڈاکٹر پرمود کمار نے بتایا کہ گنگا کے جنوب اور گنگا کے شمال میں دو طرح کے موسم ہوتے ہیں۔ جنوبی بہار میں مغربی ہوائیں چل رہی ہیں اور شمالی بہار میں مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس کا اثر نظر آرہا ہے۔آئندہ روز موسم مکمل طور پر نارمل رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بہار میں 22 سے 27 اپریل تک یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ 22 سے 23 تاریخ تک سپول، ارریہ، کشن گنج، مدھے پورہ، سہرسہ، پورنیہ اور کٹیہار کو چھوڑ کر باقی تمام اضلاع گرم رہیں گے۔

