ہم نے پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل کی مخالفت کی، اب ہمیں سپریم کورٹ سے امید ہے: اکھلیش یادو

تاثیر 22  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 22 اپریل : سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل لے کر آئی۔ اس وقت سماج وادی پارٹی نے پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل کی مخالفت کی تھی۔ ابھی یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور ہمیں وہاں سے بھی امیدیں ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے دفتر میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی وقف ترمیمی بل کے پیچھے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مہنگائی عروج پر ہے، روزگار میسر نہیں تو بے روزگار سڑکوں پر لاٹھی چارج کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے سے والدین پریشان ہیں، حکومت اس حوالے سے کچھ کرے۔