تاثیر 22 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،22 اپریل:۔ لیڈی شری رام کالج اور رامجس کالج نے منگل کو پی ایس بی پی بابا دیپ سنگھ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں اپنی مہمات کا فاتحانہ آغاز کیا۔ خواتین کے زمرے میں لیڈی شری رام کالج نے کیروڑی مال کو 28-38 سے شکست دی اور پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ لیڈی شری رام کالج کی انوی کو ملا۔ رامجس کالج نے ہنس راج کالج کو 28-39 سے شکست دی اور رامجس کالج کی انیکا پلیئر آف دی میچ بنیں۔مردوں کے زمرے میں ہنس راج کالج نے رامجس کالج کو 40-54 سے شکست دی اور ہنسراج کالج کے انوبھو پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ کیروڑی مال کالج نے دیال سنگھ کالج کو 51-54 سے شکست دی اور پلیئر آف دی میچ کیروڑی مال کالج کے انس رہے۔ سری گرو تیگ بہادر خالصہ کالج نے بھارت اکیڈمی کو 63-69 سے شکست دی اور فاتح ٹیم کے نتن ہڈا نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔