تاثیر 3 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہار شریف3 مئی (محمد دانش)نالندہ کے ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر کو ضلع کی مجموعی ترقی کے میدان میں ان کے شاندار کام کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 17ویں سول سروسز ڈے کے موقع پر نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں انہیں یہ باوقار اعزاز عطا کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ ایوارڈ ششانک شوبھنکر کو دیا۔ ڈی ایم شوبھنکر کو دیئے گئے اس اعزاز کی اطلاع ملتے ہی بہار شریف اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے پپو خان نے اپنے حامیوں کے ساتھ نالندہ کلکٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر پپو خان نے کہا کہ ڈی ایم ششانک شوبھنکر ضلع کی ترقی کے لیے پوری لگن، ایمانداری اور عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہیںملنے والا یہ اعزاز پورے نالندہ ضلع کے لیے فخر کی بات ہے۔

