تاثیر 3 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہار شریف3 مئی (محمد دانش)عمادپور محلہ کے معروف سماجی کارکن اور دانشور ڈاکٹر محمد سلطان رضا نے جمیعت المومنین نالندہ کے نو منتخب صدر محمد محفوظ عالم اور سکریٹری حافظ محمد شاہد انجم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ ڈاکٹر سلطان رضا نے ایک پریس بیان میں کہا کہ جمیعت المومنین ایک قدیم اور رجسٹرڈ تنظیم ہے، جس کا بنیادی مقصد برادری اور سماج کو درپیش اہم سماجی مسائل جیسے کہ جہیز جیسی لعنت، فضول رسومات اور جہالت کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم تعلیم، تہذیب، اور شعور کے فروغ کے لیے کوشاں ہے تاکہ ایک مہذب، باشعور اور تعلیم یافتہ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمیعت المومنین کا مثبت کردار ہمیشہ برادری کے لیے مشعلِ راہ رہا ہے، اور اب نئی قیادت کے تحت اس کے عزائم مزید مستحکم ہوں گے۔