این ایم سی ایچ میں طبی تعلیم کا تربیتی پروگرام انتہائی پرجوش انداز میں ہوا جاری

تاثیر 5 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

               سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) نوڈل سینٹر فار میڈیکل ایجوکیشن ٹریننگ سوامی میڈیکل کالج کرمساد گجرات کے پرنسپل کوآرڈینیٹر اور انڈین میڈیکل کونسل ایکسپرٹ کمیٹی کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پروین آر سنگھ نے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن یونٹ نارائن میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل آج ملک کا پہلا ادارہ بن گیا ہے جہاں میڈیکل ایجوکیشن کی قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر سنگھ آج گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کے دیو منگل آڈیٹوریم میں کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ ایک استاد میڈیکل ایجوکیشن کے میدان میں ہونے والی تازہ ترین تبدیلیوں اور تحقیق سے باخبر رہ کر ہی اپنے طلباء کو جدید ترین انداز میں تعلیم دے سکتا ہے، نارائن میڈیکل کالج کے میڈیکل ایجوکیشن یونٹ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے زیادہ تر اساتذہ تربیت حاصل کر چکے ہیں اور مختلف مقامات پر جا کر تربیت دے رہے ہیں جو کہ خوشی کی بات ہے ۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود یونیورسٹی کے چانسلر گوپال نارائن سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام اساتذہ کی تربیت کو ایک نئی سمت دیتے ہیں جو کسی بھی ادارے کے لئے بہت ضروری ہے ۔ پروگرام سے وائس چانسلر ڈاکٹر مہندر کمار سنگھ، پرنسپل ڈاکٹر ہیرالال مہتو، انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری گووند نارائن سنگھ اور منیجنگ ڈائریکٹر تریوکرم نارائن سنگھ نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر تمام مہمانوں کا استقبال پروگرام کوآرڈینیٹر پرنسپل ڈاکٹر ہیرا لال مہتو اور کوآرڈینیٹر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پونیت کمار سنگھ نے کیا ۔ مہمانوں کا استقبال اسٹیج پر موجود ڈاکٹر منی کانت کمار، ڈاکٹر نپیندر آنند، ڈاکٹر راہل چندر وغیرہ نے گلدستے اور یادگاری تحفے دے کر کیا ۔ پروگرام کا آغاز شمع افروزی کر کیا گیا ۔ اس موقع پر نارائن میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے تمام شعبہ کے سربراہان، پوسٹ گریجویٹ طلباء اور انٹرن طلباء موجود تھے ۔ قابل ذکر ہے کہ افتتاحی سیشن کے بعد مختلف مقامات پر منعقد ہونے والے سیمینار پروگرام میں لکھنؤ کی کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر بمل وینکٹیش، بنارس ہندو یونیورسٹی وارانسی کے ڈاکٹر آنند مشرا، منی پال ٹاٹا میڈیکل کالج کے ڈاکٹر سنیتا ترپاٹھی، نیتا جی سبھاش چندر بوس میڈیکل کالج کے ڈاکٹر مکیش کمار، کنگ جارج میڈیکل کالج کے ڈاکٹر راکیش دکچھت،  پٹنہ اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹر سدھیر کمار، پی جی آئی اندور کے ڈاکٹر پروین کمار اروڑہ اور دیگر مقررین اپنے اپنے مضامین پر اساتذہ کو تربیت دے رہے ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ یہ تقریب انڈین میڈیکل کونسل نئی دہلی کے رہنما خطوط کی روشنی میں اساتذہ کو تربیت دینے کے لئے ایک انتہائی پرجوش پروگرام کے تحت منعقد کی جا رہی ہے ۔