تاثیر 16 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 16 جون: امیتابھ کانت نے جی 20 شیرپا کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہیں جولائی 2022 میں ہندوستان کے جی20 شیرپا کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ امیتابھ کانت کو ہندوستان کے جی20 کی صدارت سنبھالنے سے چند ماہ قبل مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی 45 سالہ سرکاری ملازمت کے دوران کئی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
امیتابھ کانت نے پیر کو ایکس’ پوسٹ پر لکھا کہ انہوں نے نئے مواقع تلاش کرنے اور زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے استعفیٰ کے ساتھ، انہوں نے ہندوستان کے جی20 شیرپا کے طور پر استعفیٰ قبول کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم نے مجھے کئی ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے اور ہندوستان کی ترقی، فروغ اور پیشرفت میں شراکت داری کا موقع دیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنے تمام ساتھیوں، دوستوں کا ان کے صبر،سمجھ ار حمایت کے لئے شکرگزار ہوں ۔ اب میں آزاد انٹرپرائز، اسٹارٹ اپس، تھنک ٹینکس اور تعلیمی اداروں کو سہولت فراہم کرکے اور ان کی مدد کرکے ترقی یافتہ ہندوستان کی جانب ہندوستان کے تبدیلی کے سفر میںکردار ادا کرنے کا منتظر ہوں۔ اس ناقابل یقین سفر کا حصہ بننے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ میری لنک پوسٹ میں منسلک ہے۔

