اتراکھنڈ میں کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، ہریانہ کے چار افراد کی موت

تاثیر 22 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دہرادون، 22 جون: اتر پردیش کے سہارنپور سے دہرادون آرہی ایک کار اتوار کی صبح پولیس اسٹیشن کلیمنٹ ٹاؤن کے تحت آشاروڑی کے قریب سیمنٹ سے لدے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں ہریانہ کے 04 لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تقریباً 3 بجے پیش آیا۔ ایک ماروتی رٹز کار (HR 42 E-2701) سہارنپور سے دہرادون آرہی تھی۔ اسی دوران آشاروڑی کے قریب کار سیمنٹ سے لدے ٹریلر (HR-63 F-5353) سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کار میں سوار پانچوں افراد شدید زخمی ہو گئے۔ سبھی کو 108 کے ذریعے کورونیشن/دون ہسپتال بھیجا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے 04 افراد کو مردہ قرار دیدیا۔
مرنے والوں کی شناخت انکش ولد اجیت ساکنہ پورکھاس دھیرن، ضلع سونی پت، ہریانہ، پارس ولد جیکرن ساکنہ پورکھاس دھیرن، ضلع سونی پت، ہریانہ، ونے ولد وجے ساکنہ پورکھاس دھیرن، ضلع سونی پت، ہریانہ، نوین ولد نریش ساکن کھیڑی تحصیل روہتک ہریانہ، انکت ولد راجیش ساکنہ مریڈا، تحصیل جولانہ، ضلع جند، ہریانہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ونے ولد وجے ساکنہ پورکھاس دھیرن ضلع سونی پت ہریانہ کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔