تاثیر 6 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
چمبہ، 6 جولائی: ہماچل پردیش کے چمبہ ضلع کے چوراہ سب ڈویژن میں اتوار کی صبح موسلادھار بارش اور بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ نکروڈ-چانجو روڈ پر واقع بگھیئی گڑھ نالے میں اچانک سیلاب آنے سے پل مکمل طور پر بہہ گیا جس کی وجہ سے چارڈا، چانجو، ڈیرہ اور بگھیئی گڑھ گرام پنچایتوں کا سب ڈویژن اور ضلع ہیڈکوارٹر سے مکمل رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

