ایپل نے ہندوستانی نژاد صبیح خان کو چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کیا

تاثیر 9 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 09 جولائی:آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل انکارپوریشن نے ہندوستانی نژاد امریکی تکنیکی ماہر صبیح خان کو نیا چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) مقرر کیا ہے۔ خان اس ماہ کے آخر میں جیف ولیمز سے سی او او کا عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ اس وقت کمپنی کے نائب صدر ہیں۔صبیح خان گزشتہ تین دہائیوں سے اس امریکی ٹیکنالوجی کمپنی سے منسلک ہیں۔ وہ اس ماہ کے آخر میں جیف ولیمز سے سی او او کا عہدہ سنبھالیں گے۔ کمپنی نے کہا کہ خان 30 سالوں سے ایپل کے ساتھ ہیں، 2019 میں آپریشنز کے سینئر نائب صدر کے طور پر ایگزیکٹو ٹیم میں شامل ہوئے۔ خان اس وقت کمپنی کے نائب صدر ہیں۔