تاثیر 9 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
شمالی بنگال، 9 جولائی:بائیں بازو کی مزدور تنظیموں کی طرف سے بلائے گئے بھارت بند کا شمالی بنگال میں ملا جلا اثر رہا۔ شمال کے مختلف حصوں سے چھٹپٹ بدامنی کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
رائے گنج میں بند کی حمایت میں جلوس نکالا گیا۔ اس کے بعد بند کے حامیوں نے وہاں ریلوے لائن بلاک کر دی۔ دوسری طرف جلپائی گوڑی کے باؤ بازار میں صبح سے ہی دکانیں بند دیکھی گئیں۔ تاہم بعد میں پولیس نے مارکیٹ کو بتدریج کھولنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ اس دوران بند کے 14 حامیوں کو گرفتار کرکے تھانے لے جایا گیا۔

