بہار میں مچھلی تاجر کا قتل، بیوی کے سامنے بدمعاشوں نے سر میں ماری گولی

تاثیر 22 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بیگوسرائے،22جولائی:بہار میں بدمعاشوں کے حوصلے بلند ہیں۔ آئے روز قتل کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ اس دوران بدمعاشوں نے گذشتہ رات بیگوسرائے میں مچھلی تاجر کا قتل کر دیا ہے۔ گولیوں کی آواز سے موقع پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ ڈنڈاری تھانہ علاقہ کے راج پور نوگھاٹ میں پیش آیا۔
مچھلی تاجر کی شناخت ہریرام پاسوان، عمر 42سال، ساکن راج پور وارڈ نمبر 3 کے طور پر کی گئی ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہریرام پاسوان اپنی بیوی کے ساتھ بازار سے سامان خرید کر گھر واپس آرہے تھے کہ بوڑھی گنڈک ندی کے کنارے گھات لگائے بیٹھے بدمعاشوں نے ہریرام پاسوان کے سر میں گولی مار دی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بدمعاشوں کی تعداد تین تھی۔ انہوں نے مچھلی تاجر ہریرام پاسوان کو پانی کے ٹیکس کے تنازعہ پر قتل کیا ہے۔ وہیں واقعہ کے بعد مشتعل لوگوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر جم کر پٹائی کر دی۔
ہریرام پاسوان کی اہلیہ نے کہا کہ میرا شوہر سرکاری لیز پر 5 لاکھ روپے دے کر پانی میں مچھلی کے بیج ڈالنے جا رہا تھا۔ اس آبی ذخائر پر پہلے ہی تنازعہ چل رہا تھا۔ گاو?ں کے برجو یادو اور اس کے ساتھی قتل میں ملوث ہیں۔