تاثیر 11 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
اسلام آباد، 11 اگست: پاکستان کے مقبوضہ گلگت میں سیلاب سے تباہ ہونے والے دانیور نالے اور سڑک کی مرمت کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ راحت اور بچاو حکام کو خدشہ ہے کہ مزید کارکنان اور رضاکار ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ایکسپریس ٹریبیون اخبار، اے آر وائی نیوز چینل اور جیو چینل کے مطابق، پولیس نے پیر کو بتایا کہ رضاکار اور کارکنان سڑک کی مرمت کر رہے تھے جب وہ پہاڑی سے لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے تلے دب گئے۔ اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والے تمام افراد مقامی رضاکار ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔

