سیہور میں شوہر نے کلہاڑی سے بیوی کو قتل کر دیا، ملزم فرار، پولیس تلاش میں مصروف

تاثیر 5 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سیہور،5اکتوبر: مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع کے بھوری ٹیک کاوڑ گاوں میں اتوار کی صبح ایک شخص نے اپنی بیوی کو کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ ملزم شوہر ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح تقریباً 6.30 بجے پیش ا?یا۔ بسنتی بائی (37) کی لاش اتوار کی صبح ریہٹی تھانہ علاقے کے بھوری ٹیک کاوڑ گاوں میں ملی۔ اس کے شوہر پر اس کے قتل کا الزام ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم شوہر موقع سے فرار ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر ریہٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے شوہر دیولال بریلا (40) کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے چار ٹیمیں تشکیل دے کر اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفتیش میں تاحال قتل کے محرکات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سب ڈویڑنل مجسٹریٹ روی شرما نے بتایا کہ انہوں نے ذاتی طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ابتدائی جانچ میں قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔