تاثیر 17 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ،16/ اکتوبر(تاثیر بیورو) آئی ٹی سی سن رائز اسپائسز نے اپنے خاص پروگرام ’’سن رائز پوجا ستیہ کہن‘‘ کے موقع پر ایک خوبصورت کافی ٹیبل بک لانچ کیا۔ اس کتاب میں بنگال کے مختلف شہروں اور دیہات کی 250 یادگار پوجا کہانیاں اور تصویریں شامل ہیں۔اس تقریب میں مشہور اداکار پرم براتا چٹرجی، اداکارہ ایشا ساہا، کھانے کی ماہر سودیپا چٹرجی، اور پوجا ڈیزائنر انیربن پانڈلوالا شریک ہوئیں اس کے علاوہ آئی ٹی سی سن رائز اسپائسز کے بزنس ہیڈ پیوش مشرا نے بھی شرکت کی۔اس مہم میں ریاست کے 1500 سے زیادہ پوجا کمیٹیوں نے حصہ لیا اور اپنی اپنی کہانیاں بھیجیں۔ ان کہانیوں میں خواتین کی کوششیں، پرانی رسومات اور لوگوں کے ایک دوسرے سے جڑنے کی جھلک نظر آتی ہے۔
پیوش مشرا نے اس موقع پر کہا کہ ’درگا پوجا بنگال کی پہچان ہے۔ ہم نے اس مہم کے ذریعے کلکتہ سے باہر کے علاقوں کی پوجا کہانیوں کو سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔ اس تقریب کے آخر میں بہترین پوجا کمیٹیوں کو انعامات دیے گئے اور مہم کے سفر پر بنی ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی۔

