تاثیر 17 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 16 اکتوبر کو روہتاس ضلع ہیڈکوارٹر سہسرام کے وشوکرما موڑ بازار سمیتی تکیہ کے نزدیک روہتاس ضلع جنتا دل یونائیٹڈ کے ضلع دفتر میں روہتاس جنتا دل یونائیٹڈ روہتاس کے نو منتخب ضلع صدر مسٹر بندا چندرونشی کے استقبال اور انھیں مبارکباد کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب میں ضلع کے مختلف حصوں سے پارٹی عہدیداروں، کارکنوں اور قائدین نے شرکت کی اور بندا چندرونشی کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور انکے روشن سیاسی مستقبل کی خواہش کی ۔ اس موقع پر نومنتخب ضلع صدر بندا چندرونشی نے کہا کہ روہتاس ضلع میں نچلی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنا اور ضلع روہتاس کے سبھی ساتوں اسمبلی حلقوں میں این ڈی اے کے تمام امیدواروں کی جیت کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہوگی، اسکے لئے ایمانداری اور نظم و ضبط کے ساتھ محنت کی جائیگی اور ریاست کی باگ ڈور عزت مآب وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو سونپنے کے عزم کو ایک بار پھر پورا کیا جائیگا ۔ اس سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے تمام کارکنان ان کے ساتھ ہیں اور آنے والے وقت میں قدم سے قدم ملا کر چلنے کو تیار ہیں ۔ موقع پر دھننجئے بھائی پٹیل، اشوک چودھری، الکھ نرنجن، راجیش پاٹیدار، راجیش سونکر، راج سونی، رینو کشواہا، سنتوش شکلا، سنجئے پٹیل، اشوک چندرونشی، پرمود مہتو، دنیش چندرونشی، نورتن رام، یوسا کشواہا، منیشور کشواہا، منیش پٹیل، راجیش پٹیل، پرمود مہتو، منوج کیسری، سنجیو کمار، ریحانہ خاتون، توصیف عالم، جنید انصاری، سنتوش کشواہا، ہیرالال سنگھ و دیگر موجود تھے ۔

