تاثیر 22 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور، 22 اکتوبر:بہار کے بھاگلپور ضلع میں اسمبلی انتخابات کا اثر اب نظر ا?رہا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنی عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے۔ ضلع کے سات اسمبلی حلقوں میں کل 102 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے، لیکن انتخابی عمل میں غلطیوں کی وجہ سے 17 امیدواروں کیپرچہ نامزدگی مستردکر دیے گئے۔ اس وقت 85 امیدوار میدان میں ہیں۔

