گروگرام میں چلتی بس آگ کے گولے میں تبدل

تاثیر 30 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

۔کمپنی کے عملے کو لے جا رہی تھی پرائیویٹ بس ،ڈرائیور-کنڈکٹر نے بس سے چھلانگ لگا کر جان بچائی

گروگرام، 30 اکتوبر:گروگرام میں ایک چلتی بس آگ کا گولہ بند گئی۔کمپنی کے اسٹاف کو لے کر جا رہی بس میں شدید آگ لگ گئی۔ گولف کورس روڈ پر پیش آنے والے واقعے کے باعث ٹریفک کا طویل جام لگ گیا۔ اس کے بارے میں فائر آفیسر جے نارائن نے بتایا کہ بس میں لگی آگ آدھے گھنٹے میں بجھا دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق سیکٹر 59 میں ایک پرائیویٹ کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی بس کو لے کر ڈرائیور ابھی پارکنگ سے نکلا ہی تھا، اسی دوران بس میں اچانک بس میں آگ لگ گئی۔آگ لگتے ہی افراتفری مچ گئی۔ ڈرائیور اور کنڈکٹر نے اپنی جان بچانے کے لیے گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔ بس بہادر گڑھ کے نتن راٹھی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
ڈرائیور نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ سیکٹر 29 فائر اسٹیشن کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔ جب تک آگ مکمل طور پر بجھی، بس مکمل طور پر آگ کی زد میں آ چکی تھی۔