تاثیر 30 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 30 اکتوبر: جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے جمعرات کو رانچی اور مغربی سنگھ بھوم (چائباسا) میں آلودہ خون کی منتقلی کے بعد ایچ آئی وی پازیٹیو ہونے کے معاملے میں سرکاری افسران کی سخت سرزنش کی ہے۔ سماعت کے دوران ہیلتھ سکریٹری اجے کمار سنگھ، جھارکھنڈ ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور جھارکھنڈ کے ڈرگ کنٹرولر ذاتی طور پر موجود تھے۔
چیف جسٹس ترلوک سنگھ چوہان اور جسٹس راجیش شنکر پر مشتمل ہائی کورٹ بنچ نے ایسے واقعات کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے حکومت کو ہدایت دی کہ وہ ان کی روک تھام کے لیے فوری کارروائی کرے۔ عدالت نے حکومت کو سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں خون کے عطیہ کیمپوں کی تفصیل بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت دی۔

